کشمیریوں کے خون کا نذرانہ رنگ لا رہا ہے۔ امریکا اور دیگر ممالک کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر رہے ہیں :سلطان محمود چوہدری
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیا۔ انکا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بہت بڑی تحریک چل رہی ہے، ستر سال سے کشمیر کے عوام قربانیاں دے رہے ہیں، لاکھوں کشمیری جان کی قربانی دے چکے ہیں، ان کا کہناتھا کہ پہلے الزام لگایا جاتا تھا کہ مسلح جدوجہد پاکستان کی مدد کی جا رہی ہے۔ کشمیری نوجوان بھارتی گولیوں کا جواب نعروں اور پتھروں سے دے رہے ہیں،کشمیری نوجوانوں کے خون کا نذرانہ رنگ لا رہا ہے۔ آج امریکا اور دیگر ممالک کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر رہے ہیں، بھارت واویلا کرتا تھا کہ کشمیر میں الیکشن کے بعد ریفرنڈم کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری ہمارے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ کشمیریوں کو مثبت پیغام دینا چاہئیے، لائن آف کنٹرول پر حالات بگڑے تو جنگ کی صورتحال بن جائے گی۔ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بڑی تباہی لائے گی۔