شہباز شریف کی تقریر سننے کیلئے طلبا کو امتحان سے محروم کردی:محمود الرشید
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر کے رد عمل میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی آمد پر سینکڑوں طلبہ کو امتحان سے محروم کرنے کی اطلاعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔۔۔۔ پروٹوکول کے نام پر طلبہ کا مستقبل تاریک کرنا انتہائی شرمناک اور ناقابل قبول قدم ہے۔۔۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی تعلیم دشمنی اور نفرت عیاں ہوگئی۔ اپنی حکومت کا چہرہ دیکھنے کیلئے شہباز شریف کو فیصل آباد کے ہسپتالوں کا دورہ کرنا چاہئیے تھا۔ فیصل آباد کے عوام جہالت اور بیماری اور بے روزگاری جیسی مشکلات میں مبتلا ہیں۔۔۔شہباز شریف کی جھوٹی تقاریر اور "جنگلا بس" میں کوئی دلچسپی نہیں