بے حس ہجوم کے ہاتھوں نوجوان کی موت پر شدید صدمہ ہوا,وزیراعظم نوازشریف

وزیراعظم نواز شریف نے مردان واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ بے حس ہجوم کی جانب سے بے رحمی کا مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں طالب علم مشال خان کی موت ہوئی۔۔ اس واقعہ سے انہیں شدید صدمہ ہوا ہے۔۔ واقعہ کے ذمہ داروں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ریاست کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔۔ پولیس کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ واقعہ کے ذمہ داران کی فوری گرفتاری عمل میں لائے۔۔۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی باپ اس خوف سے اپنے بچوں کو تعلیم سے محروم نہ کرے کہ اس کے بچے کی لاش واپس آئے گی۔۔۔انہوں نے کہا کہ اس جرم کی مذمت میں پوری قوم کو یکجا ہونا چاہیے اور معاشرے میں برداشت اور قانون کی حکمرانی یقینی بنانی چاہیے۔۔۔ دوسری جانب مریم نواز نے بھی مردان واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔ اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ انہیں مشال خان کےقتل کی ویڈیودیکھ کر شدید صدمہ پہنچا۔۔ مشتعل ہجوم کاخودمنصف بنناذہنی پستی اورتنزلی کاعکاس ہے