چیئرمین سینیٹ سے بات ہوئی رضا ربانی سے ملنے ان کے گھر جاؤں گا,اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاناما کا فیصلہ آئے گا اور کچھ بھی نہیں ہوگا،نوازشریف وزیراعظم کے عہدے پر رہیں گے،تبدیلی کی خبرصرف خوش فہمی ہے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ سے بات ہوئی ہے،ان کا شکوہ ہےکہ وزرا کی کمی ہےاوروہ ایوان میں نہیں آتے، رضا ربانی کی اسحاق ڈارسے اچھی دوستی ہے،ان کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ ملنےان کے گھر جاؤں گا, ایازصادق کا کہناتھا کہ تمام سیاسی جماعتیں کلبھوشن کو کسی بھی قسم کی رعایت نہ دینے پر متفق ہیں، بھارت نے خود کلبھوشن یادیو کو را کا ایجینٹ مان لیا،معاملے پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہے، انہوں نےکہاکہ کرنل ریٹائرڈحبیب کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ اغوا کیا گیا, ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے جن کو قابو کرلیا،سولہ سے بیس گھنٹےکی لوڈشیڈنگ نظر تو نہیں آرہی، سی پیک منصوبے مکمل ہونے سے مزید بیرونی سرمایہ کاری آئے گی