چئیرمین سینیٹ رضا ربانی بہت نفیس انسان ہیں، وزراء کو اپنے محکمے سے متعلق سوالات کے جوابات دینے چاہیں,وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
لاہور میں جعفر ایکسپریس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ایک بہترین انسان ہیں، تمام وزراء کو اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق سوالات کے جوابات دینے چاہیں، بعض ادارے غفلت سے کام لے رہے ہیں تاہم رضا ربانی صاحب کو جلد منالیں گے, وزیر ریلوے نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کےدور میں ریلوے آخری سانسیں لے رہی تھی لیکن ادارے کومحدودوسائل اور مشکلات کے باوجود آگے بڑھایا، سی پیک میں بھی ریلوے کا کردار اہم ہوگا، پرانی کوچز کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، اگلے تین ماہ میں جعفر ایکسپریس کے تینوں ریک اپ گریڈ کر دئیے جائیں گے, سعد رفیق کاکہنا تھا کہ جعفرایکسپیریس کا روٹ بڑھا دیا گیاہے اور اب یہ راولپنڈی کے بجائے پشاور سے روانہ ہوا کرے گی اور پنجاب،سندھ سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پہنچےگی جس سےقومی ہکجہتی کا پیغام ملے گا