انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا
انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دہشتگردوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں ڈاکٹر عاصم، سلیم شہزاد، عثمان معظم، عبدالقادر پٹیل سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی بیرون ملک جانے سے متعلق درخواست منظور تے ہوئے ان کا نام، بیس لاکھ روپے کے زر ضمانت کے عوض ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا،،، دہشتگردوں کے علاج کے کیس میں عدالت نے سلیم شہزاد کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کا حکم دے دیا،،، ان پر آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے گی ،،، دوسری جانب عثمان معظم کو بھی علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی ہے، عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو دو ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے حکم دیا کہ ڈاکٹر عاصم پاسپورٹ کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے ہی رجوع کریں گے،،، عدالت نے کیس کی مزید سماعت گیارہ مئی تک ملتوی کردی