عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے طالب علم مشال خان کی پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کے حوالے کردی گئی

مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشعال خان قتل کی تحقیقات جاری ہیں، طالب علم کی پوسٹمارٹم رپورٹ پولیس کے حوالے کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشعال خان کی موت گولی لگنے اور تشدد کے باعث ہوئی،رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ طالب علم کے جسم پر گولی کا نشان موجود ہے, دوسری جانب آئی جی آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین نے واقعے میں ملوث مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کرنے اور کیس کی تحقیقات جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ہے، ادھر افسوسناک واقعے پر اظہار تعزیت کے لیے مشعال خان کے گھر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔