فلاحی رياست کے تصور سے ہم بہت دور ہوتے جا رہے ہيں, چيئرمين تحريک انصاف عمران خان
لاہور ميں سپيشل بچوں کے حوالے سے منعقدہ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمين عمران خان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو تعلیم دینا عام بچوں کو تعلیم دینے سے بہت مشکل ہے، ملک ميں اڑھائی کڑور بچوں کو بنيادی تعليم ميسر نہيں،،، بدقسمتی سے حکومت کو بچوں کی فلاح کی کوئی فکر نہيں، عمران خان کا کہنا تھا کہ جو معاشرہ انسانيت کي خدمت کرتا ہے وہاں برکت ہوتي ہے،،، سٹریٹ چلڈرن کی بحالی کيلئے خيبرپختونخوا ميں تين ارب کی لاگت سے ملک کا پہلا ادارہ بنایا جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ خوشحال معاشرہ وہتا ہے جہاں انسانیت زندہ ہو، ہمارے ملک میں جس کا بینک بیلنس زیادہ ہے وہ کنجوس ہے ، لیکن دنیا پیسے والے بندے کو یاد نہیں رکھتی یاد اسے ہی رکھا جاتا ہے جو دوسروں کے کام آتا ہے