چیف جسٹس پاکستان نے مردان یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل کا نوٹس لے لیا
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے مردان کی عبدالولی خان یونیورسٹی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے طالبعلم مشال کے واقعہ کاازخود نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی خیبر پختونخوا سے چھتیس گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی ہے عدالت کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے از خود نوٹس میڈیا پر نشر اور شائع ہونے والی خبروں پرلیاہے۔۔ آج ہفتہ وار تعطیل ہے توقع ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا کل سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائیں گے