شام کیخلاف کارروائی کامیابی سے انجام پائی، ابتک کا مشن مکمل ہوگیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر شام پر کئے جانے والے امریکا اور اتحادیوں کے میزائل حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے کامیابی قرار دیا، کہتے ہیں شام پر کامیابی کے ساتھ کارروائی کی گئی، اس سلسلے میں وہ فرانس اور برطانیہ کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے اپنی کامیاب منصوبہ بندی اور فوج کے ساتھ تعاون کیا، اس سے اچھا رزلٹ اور کیا ہوسکتا ہے، جس مشن کیلئے منصوبہ بندی کی تھی وہ مکمل ہوگیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امریکی فوج پر بھی فخر ہے، اربوں ڈالر کے اخراجات کے بعد امریکی فوج جلد سب سے بہتر فوج ہوگی، کوئی بھی امریکی فوج کے قریب تر نہیں جاسکےگا