امریکہ نے پھر سے اپنی جارحیت کا ثبوت پیش کیا،اس کارروائی میں امریکہ اوراتحادیوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، شامی صدر بشارالاسد
امریکہ میں شام پر حملے کے بعد شامی حکومت کا بھی رد عمل سامنے آگیا،، شام نے امریکی حملے کو کھلم کھلا عالمی قوانین کی خلاف ورزی قراردے دیا،
شام کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شامی صدر کی جانب سےبیان میں کہا گیا کہ امریکہ نے پھر سے اپنی جارحیت کا ثبوت پیش کیا،،جب شام میں دہشت گرد ناکام ہوئے تو امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے مداخلت کردی اور شام پر جارحیت کیلئے تیار ہوگئے،، بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شام کے خلاف یہ جارحیت ناکام ہو جائے گی،اقوام متحدہ میں شام کے سفیر نے بھی کہا کہ اس کارروائی سےعالمی برادری کی شام سے متعلق خواہش کو ٹھیس پہنچی،، امریکہ اوراتحادیوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،، مخصوص مقامات کونشانہ بنا کر جنگی اُصولوں کی خلاف ورزی کی گئی،