کیمیائی تنصیبات جہاں بھی ہوں گی امریکہ اسے نشانہ بنائے گا، پینٹا گون
شام پرحملے کے بعد پینٹاگون کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا شام میں کیمیائی تنصیبات جہاں بھی ہوں گی امریکہ اسے نشانہ بنائے گا،، حملے میں شامی فورسز کی کمانڈ پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا،، امریکی فوجی ترجمان نے کہا کہ شام میں3بڑے اہداف کونشانہ بنایا گیا ،، بشارالاسد کی فورسزنے مخالفین پر کلورین گیس سے حملہ کیا،، اس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے کیمیائی ہتھیار منتقل کئے گئے تھے،، بحری اورفضائی جہازوں سے بمباری کی گئی ،، کوشش کررہے ہیں حملوں میں کم سے کم شہری آبادی کا نقصان ہو،