محکمہ موسمیات نےاگلےہفتےکے دوران ملک میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کردی،
ملک کےکچھ علاقوں میں گرمی کی لہرجاری ہےتوبیشترحصوں میں موسم خوشگواراوردرجہ حرارت کم ہے،محکمہ موسمیات نےتیزہواؤں کےساتھ بارش کی پیشگوئی کردی،،اس دوران خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈ نگ کا خدشہ اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے،، تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں ڈی آئی خان،کوئٹہ،ژوب،قلات، بنوں،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن کشمیراورفاٹا میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا،،تاہم پاراچنارمیں چندمقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی،، سب سے زیادہ بارش پارہ چنارمیں سات ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارتچھور،مٹھی، شہید بینظیرآباد میں بیالیس،خان پور،سکھر، بدین، پڈعیدن میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔