اگر شام نے اپنے شہریوں پرمزید کیمیائی حملے کیے تو امریکہ اس پر دوبارہ حملہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
شام میں امریکہ اور اتحادیوں کی جانب سے حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ اورا تحادیوں کو کامیابی مبارک ہو ،، ہم شامی حکومت کے خلاف کامیاب رہے ،، ٹرمپ نے کہا کہ شام پر کامیابی کے ساتھ کارروائی کی گئی، اس سلسلے میں وہ فرانس اور برطانیہ کے شکرگزارہیں، جنہوں نے اپنی کامیاب منصوبہ بندی اور فوج کے ساتھ تعاون کیا، اس سے اچھا رزلٹ اور کیا ہوسکتا ہے، جس مشن کیلئے منصوبہ بندی کی تھی وہ مکمل ہوگیا،، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں امریکی فوج پر بھی فخر ہے، اربوں ڈالر کے اخراجات کے بعد امریکی فوج جلد سب سے بہتر فوج ہوگی،، کوئی بھی امریکی فوج کے قریب تر نہیں جاسکےگا،، ساتھ ہی ٹرمپ نے شامی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرشام نے اپنے شہریوں پرمزید کیمیائی حملے کیے تو امریکہ اس پردوبارہ حملہ کرنے کے لیے پوری طرح تیارہے،