کراچی والوں کا کڑا امتحان اب بھی جاری ہے،
شہر قائد میں درجہ حرارت بڑھنے لگا،،موسم کے تیور بدلتے ہی کے الیکٹرک نے بھی رنگ دکھا دیا، کبھی گیس پریشر میں کمی تو کبھی تکنیکی خرابی کا بہانہ،شہر کے مختلف علاقوں میں معمول بن گیا بجلی کا آنا اور جانا،،لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہنے سے شہریوں کا پارہ بھی آسمان کو چھونے لگا ہے۔۔ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نہ صرف گھریلو صارفین پریشان ہیں بلکہ کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہوئیں ہیں،شہریوں کا کہنا ہے بل ادا کرنے کے باوجود بجلی نہیں آتی، شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اذیت سے کم نہیں ہے، دوسری جانب کےالیکٹرک اورحکومت کے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے دعوے زبانی جمع خرچ ہی نکلے، کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی تنازعے سے شہریوں کی جان پر بن آئی ہے،شہر قائد کے باسیوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت اس مسئلے کو حل کرے