لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا تو شہریوں نے سولر پینل اور بیٹری سے چلنے والے پنکھے خریدنا شروع کر دیئے،
دن بدن بڑھتی گرمی اورلوڈشیڈنگ میں اضافے کے باعث سولر پینل اور بیٹری سے چلنے والے پنکھوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ,, رنگ برنگے منی فین جہاں آنکھوں کو بھاتے ہیں وہیں گرمی کو بھی دور بھگاتے ہیں ,, شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے،، جس کی وجہ سے گھر میں موجود بچوں اور خواتین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،، شہروں میں مکان پہلے ہی اتنے کھلے اور ہوادار نہیں ہوتے اوپر سے کئی کئی گھنٹے بجلی بند رہنے سے سانس لینا بھی محال ہو جاتا ہے،، دوکانداروں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی سولرپینل اور بیٹری سے چلنے والے پنکھوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے،، شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں بیٹری سے چلنے والے پنکھوں کا مناسب قیمت میں ملنا کسی نعمت سے کم نہیں،اس سے شہری کچھ گھنٹوں کے لئے ہی صحیح لیکن گرمی سے دور چلے جاتے ہیں،،