شریف برادران عمرہ کرکے لندن چلے جائیں:-منظور وسان
خیرپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے نواز شریف اور شہباز شریف پر تنقید کے نشتر برسائے اور انہیں بیرون ملک جانے کا مشور بھی دیدیا ۔ کہا نوازشریف اور شہباز شریف اپریل اور مئی میں عمرہ کرکے لندن چلے جائیں کیونکہ پھر آپ کو جیل جانا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ شریفوں کو جو سہولت اب دی جا رہی ہے وہ آگے چل کر نہیں دی جائیگی۔ رواں سال گرمی بہت زیادہ ہے جب گرمیاں تیز ہو تو جیل کاٹنی اور بھی سخت ہوتی ہے۔منظور وسان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو مرسوں سندھ نہ ڈیسوں کے نعرے کا پتہ ہی نہیں تو انہیں کیا کہوں۔ وزیراعظم کی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے سے متعلق نیت درست نہیں۔ جب الیکشن آتا ہے تو ن لیگ سرائیکی صوبے بنانے کی بات کرتی ہے لیکن یہ بات بہاولپور تک پہنچ کر ختم ہوجاتی ہے۔