چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لے لیا
سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی لاہور میں واقع رہائشگاہ پر ہفتے کی رات اور اتوار کی صبح فائرنگ کی گئی۔ ماڈل ٹاؤن میں واقع جسٹس اعجاز الحسن کے گھر پر پہلی بار فائرنگ رات ساڑھے چار بجے جبکہ دوسری بار صبح نو بجے کی گئی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو تحقیقات کو حکم دیدیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار جسٹس اعجازالحسن کی رہائش گاہ پہنچ گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے بعد ججز کالونی اسلام آباد کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نےآئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ شہبازشریف نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔ ماڈل ٹاون پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے