پی ایس پی والے دھونس اور دھمکیوں کے ذریعے وفاداریاں تبدیل کرارہے ہیں, مرجاؤں گا مگر پی ایس پی میں نہیں جاؤں گا، فاروق ستار
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے ایم پی ایز اور ایم این ایز کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں وفاداریاں تبدیل کرانے کا کام پی ایس پی اور سہولت کار مل کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف نوٹس لیں،فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں مرجاؤں گا مگر پی ایس پی میں نہیں جاؤں گا،پریس کانفرنس کے دوران ایم کیوایم رہنما جمال احمد اور نشاط ضیاء صدیقی بھی موجود تھے جنہوں نے پی ایس پی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیوں اور وفاداری تبدیل کرانے کے حوالے سے بتایا، اس موقع پر ایم پی اے جمال احمد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے,فاروق ستار نے چیف جسٹس اور آرمی چیف سے ملاقات کا وقت مانگ لیا کہتے ہیں ملاقات کا وقت دیا جائے تاکہ سازشوں سے پردہ اٹھا سکوں