لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ نیشنل پروڈکٹیو آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سجی تین روزہ "گلگت بلتستان "نمائش
رنگ برنگے قیمتی پتھروں سے سجے سٹالز، نت نئے جیولری کے انداز اور ہینڈ میڈ کڑھائی کے دلکش نمونے،، لاہور چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام سجی تین روز گلگت بلتستان نمائش کے آخری روز بھی خواتین اور بچے سٹالز کی رونقیں بڑھاتے رہے،، بھاری برقم جھمکے، چمچماتی مالائیں، اور ست رنگی ماتھا پٹیاں گلگت بلتستان کی ثقافت کی عکاسی کرتی نظر آئیں،نمائش میں شرکاء نے اپنی اپنی پسند کی اشیاء خریدی، گلگتی کیپس اور ہینڈ میڈ ایمبرائیڈری کےگلگتی اور پاکستانی ثقافت کے نمونے پیش کئے گئے،، صوبوں کے تعلقات کو مضبوط کرنے کےلئے ثقافتی نمائیشیں اہم کردار ادا کرتی ہیں ،نمائش میں موجود گلگت بلتستان یوتھ کونسل کے چیئرمین دیدارعلی ہنزائی کا کہنا تھا کہ صوبوں کی ترقی کے لئے ثقافت کا فروغ ضروری ہے ،، نمائش میں جہاں ثقافت کے منفرد رنگ دیکھنے کو ملتے ہیں وہیں یہ نمائش سیاحت کے فروغ کا ایک اچھا ذریعہ بھی ثابت ہوئی لاہور چیمبر +ف کامرس میں ثقافت کے رنگ بکھیرتی یہ تین روزہ نمائش یوں تو احتتام پذیر ہوگئی مگرجاتے جاتے یادگار لمحات کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کے لئے محفوظ کر گئی ،،