کراچی میں بچی کو غلط انجیکشن لگانے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا
درالصحت اسپتال میں غلط انجیکشن لگنےسے کمسن بچی معذور ہوگئی۔اسپتال انتظامیہ نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے واقعے سے متعلقہ اسٹاف کو معطل کردیا۔ وزیر اعلی سندھ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سیکٹری ہیلتھ کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ کراچی کےعلاقےگلستان جوہر میں واقع درالصحت اسپتال میں انجکیشن کی زیادہ مقدار لگنےسے کمسن بچی نشوا کا دماغ مکمل مفلوج ہوگیاہے۔ بچی نشوا کےوالدقیصر کے مطابق جڑواں بچیوں کوایک ہفتہ قبل ڈائریا کی شکایت پردارالصحت اسپتال لایاگیاتھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تسلیم کرتےہیں کہ بچی کودواکی زائدمقداردی گئی۔تحقیقات جاری ہیں، نرسنگ اسٹاف کو معطل کردیا ہےواقعے کےبعد سے بچی کےوالدسےفیس کی مدمیں کوئی رقم نہیں لی گئی۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر منہاج قدوائی نے دارالصحت اسپتال دورہ کیا۔ نشوہ کے والد قیصرعلی، اسپتال انتظامیہ اور مقامی افراد سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے والد اگر ان اقدامات سے مطمئن نہیں ہوں تو ہمیں تحریری طور پر درخواست دے سکتے ہیں۔ تحریری درخواست کے بعد معاملے کی تحقیقات کریں گے۔رجسٹرڈ اسپتال کے خلاف پولیس کارروائی نہیں کرسکتی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچی پہلے وینٹی لیٹر پر تھی لیکن اب ہوش میں ہے۔ بچی کی حالت میں بہتری اوراہلخانہ کےساتھ تعاون کےلیےہرممکن اقدام اٹھایاجائےگا۔ وزیر اعلی سندھ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سیکٹری ہیلتھ کو انکوائری کا حکم دے دیا۔