عراق:سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں5 عسکریت پسندہلاک
عراق کے شمال مشرق میں Hamrin کے پہاڑی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملوں میں داعش کے ایک سرغنہ سمیت پانچ عسکریت پسندہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک بیان میںایلیٹ کائونٹرٹیرارزم سروس اورصوبہ دیالہ کے لئے فوجی کارروائیوں کی کمان نے داعش کے سرغنہ کانام نہیں بتایا تاہم کہاہے کہ وہHamrin میں کارروائیوں کانگران تھا۔