ہمارا وژن غریب اورامیر میں فرق کوختم کرنا ہے، عثمان بزدار
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کوتعبیر دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارا وژن غریب اورامیر میں فرق کوختم کرنا ہے، عوام کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے مثبت حکمت عملی سے کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈا لے کر آئی ہے، عوام کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کوتعبیر دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی میں صرف اشرافیہ کونوازنے کے لیے پالیسیاں بنائی گئیں، سابق ادوار میں مخصوص طبقہ امیرہوتا گیا اور عام آدمی غریب، نئے پاکستان میں ظالمانہ نظام کی کوئی گنجائش نہیں ہے