آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اردن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اردن کے اسرٹیجک پلاننگ ڈیفنس ریسورسز کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل نصر الاوتھمانی نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اورسیکورٹی میں اشتراک کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ جب کہ اس دوران دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تربیت کے شعبے میں تعاون اور دہشت گردی کے تدارک کیلئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔