سائبر سیکورٹی اور آئی ٹی ایجوکیشن اتھارٹی بنانے جارہے ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
وفاقی وزیرآئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ سائبر سیکورٹی اور آئی ٹی ایجوکیشن اتھارٹی بنانے جارہے ہیں، موبائل فون کمپنیوں کے لیے ہری پور ہزارہ میں جگہ مختص کردی ہے جہاں وہ پلانٹ لگاسکیں گے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے بوجھ کو اپنی قوت میں تبدیل کرسکتے ہیں ٹیکنالوجی کے استعمال سے20سال میں غربت آدھی ہوئی ہے۔
ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرآئی ٹی نے مقامی ہوٹل میں تقریب اور اس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موبائل سمٹ کا انعقاد رابطوں میں اضافہ کا باعث ہوگا اس تیز رفتار دنیا نے سب کچھ بدل دیا ہے وہ نہیں بدلا جو بدلنے کا ارادہ ہی نہیں رکھتاگزشتہ 20 سال میں غربت آدھی ہوئی ہے ہم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے بوجھ کو اپنی قوت میں تبدیل کرسکتے ہیں وزارت آئی ٹی ملک میں تعلیم کے معیار کو اقوام عالم کے مقابلے کے برابر لیجانا چاہتے ہیں ہمارا بنیادی کام تمام وزارتوں کو آئی ٹی میں مدد فراہم کرنا ہی ہمیں پاکستان سے باہر جاکر کارنامے کرنے والوں کی بھی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
تقریب کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں حق حاصل ہے کہ ہم پڑوس میں ہوتی ترقی سے فائدہ لے سکیں ہماری کوشش ہے کہ بہترین آئی ٹی گریجویٹ پیدا کرسکیں.ہماری کوشش ہے کہ براڈ بینڈ اور موبائل فون سے ہر پاکستانی فائدہ اٹھا سکیں ,ہم سائبر سیکورٹی اور آئی ٹی ایجوکیشن اتھارٹی بنانے جارہے ہیں سائبر سیکورٹی پالیسی کے تحت ایک اتھارٹی قائم کی جائے گی اورموبائل کمپنیوں سے یونٹ لگانے کی بات کی ہے ہری پور ہزارہ ایک جگہ مختص کی گئی جہاں موبائل فون کمپنیوں کو جگہ دی جائے گی ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہاکہ ہم نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کے خلاف ہیں گو کہ سندھ میں ایک ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے کابینہ میں تبدیلی معمول کا عمل ہے ضرورت کے تحت ہوسکتا ہے.