آرمی چیف کا فوجی فائونڈیشن ہیڈ کوارٹرکا دورہ ، ہسپتا ل اور سکول آف نرسنگ کا افتتاح
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فائونڈیشن ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 100بستر کے ہسپتا ل اور سکول آف نرسنگ کا افتتاح کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی فائونڈیشن آمد پر ایم ڈی اور سی ای او وقار احمد ملک نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو فوجی فائونڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے معیاری خدمات کیلئے فوجی فائونڈیشن کی کارکردگی کو سراہا، جنرل باجوہ نے منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورے کے دوران 100بستروں کے ہسپتال اور سکول آف نرسنگ کا افتتاح کیا۔