پرینکا گاندھی کی مودی سرکار کی کورونا وباء کوکنٹرول کرنے میں ناکامی پر نکتہ چینی

Apr 15, 2021 | 12:08

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی سرکار کی کورونا وباء کوکنٹرول کرنے میں ناکامی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اسپتال کے بجائے شمشان میں ترقی کررہی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق  ریاست اترپردیش میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کسیز کی وجہ سے صورتحال تشویشناک ہے ۔ اس کے پیش نظر کانگریس کی جنرل سکریٹری اور یوپی کانگریس کی انچارج پرینکا گاندھی نے ریاست کے کانگریس قائدین سے ہنگامی میٹنگ کی  ۔ پرینکا گاندھی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے یوپی میں کورونا کی خوفناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ میں ، پرینکا گاندھی نے کہا کہ یوپی میں کورونا بحران کے دوران غیرانسانی اقدامات عروج پر ہے۔ حکومت اسپتال کی گنجائش کے بجائے شمشان گراونڈ کی گنجائش بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آنکڑوں سے نہیں لوگوں کی زندگی سے کھیل رہی ہے

مزیدخبریں