مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے اچھی خبر، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی کا امکان
عوام کو ریلیف ملنے کی امید، پٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ سمری میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں 2،2 روپے کمی کی تجویزہے۔ پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی 15 دن کیلئے تجویز کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام کو ہو گا۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108.35 روپے اورڈیزل کی نئی قیمت 111.08 روپے ہو جائے گی۔