راستے بند ہونے سے آصف زرداری کو بھی ریلیف مل گیا
سابق صدر آصف زرداری کے خلاف جعلی بینک اکاؤنٹس کے تین ریفرنسز کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی ۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج نے استفسارکیا کہ کیا آج ملزموں کو پیش کیا جا رہا ہے ،راستے کھل گئے ہیں ؟ جس پر وکلا نے عدالت کو بتایا کہ جی راستے تو کھل گئے ہیں مگر ملزمان کو جیل سے نہیں لایا جا سکا۔ عدالت نے جیل حکام کی جانب سے آیا خط پڑھ کر بتایا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملزموں کو پیش نہیں کیا جا سکا ، عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری ، فریال تالپور اور عبدالغنی مجید کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں ۔