خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے29 افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے29 افراد کا انتقال ہوا۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد2761 ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1245 کیس رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کیسوں کی مجموعی تعداد 1لاکھ 2ہزار 290 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1308مریض صحت یاب ہوئے۔خیبرپختونخوا میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 86ہزار531 ہے۔ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے483 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ پشاور میں کورونا کیسوں کی تعداد41ہزار192ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہے۔ پشاور میں کورونا سے1449 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8ہزار 519 ٹیسٹ کئے گئے۔