وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کوکالعدم قرار دےدیا، پابندی لگا دی ، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کوکالعدم قرار دے کر پابندی لگا دی ۔وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک ملک میں دہشت گردی اور دیگر گھناﺅنے جرائم میں ملوث ہے۔اس تنظیم نے لوگوں کو اکسا کر انتشار پھیلایا۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں کے احتجاج کے دوران کئی جانیں گئیں۔املاک کو نقصان پہنچا۔ عوام کو آمدو رفت میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھاجس پر وزیر اعظم عمران خان نے سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔وزیر اعظم نے اس حوالے سے وفاقی کابینہ کو سمری بھیجی تھی جسے کابینہ نے منظور کرلیاتھا۔کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔