تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ وزیراعظم اور کابینہ کا ہے: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک سیاسی جماعت ہے، اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا ہے۔
صدر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے سب چیزوں کو آسان سمجھتا تھا، ہر ادارے، ہر چیز میں مافیا ہے جنھیں کنٹرول کرنا ہو گا، 2018 تک یہ مافیا آگے جا رہے تھے ہم نے کنٹرول کرنا شروع کیا، جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی سے مخالفت نہیں، وہ شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک سیاسی جماعت ہے، اس پر پابندی لگانے کا فیصلہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کا ہے۔