پاکستان افغان شراکت داروں کے تعاون سے فوجی انخلاء کی مکمل حمایت کرتا ہے: دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ،افغان شراکت داروں کے تعاون سے ذمہ دارانہ فوجی انخلاء کے اصول کی مکمل حمایت کرتا ہے۔صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ہم نے امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان دیکھا ہے جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء آئندہ ماہ کی یکم تاریخ سے شروع ہوگا اور اس سال گیارہ ستمبر کو مکمل ہوگا۔