اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیا جائے گا۔ایرانی سفیر

ایرانی سفیررضا مقدم نے کہا ہے کہ اسرائیلی جہاز پر اگر کوئی پاکستانی موجود ہے تو اسے برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیا جائے گا۔ ایران کے زیرتحویل اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملے کی موجودگی کے معاملے پر ایران کے سفیر رضا مقدم نے کہا کہ زوڈائیک کمپنی کے جہازپرکسی پاکستانی کے ہونے کی تصدیق کا انتظارہے۔ایرانی سفیر نے کہا کہ گذشتہ روز پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات موصول ہوگئی ہیں جو تہران بھیجی ہیں، کوئی پاکستانی جہازپر موجود ہے تو قانونی تقاضوں اور برادرانہ تعلقات پرچھوڑ دیں گے۔