چار سدہ، نوشہرہ روڈ پر دھماکہ، چھ افراد زخمی ۔

ذرائع کے مطابق چارسدہ میں نوشہرہ روڈ پرواقع تبلیغی مرکز کے قریب بارودی مواد کے دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوگئے، دھماکے کے فوری بعد پولیس اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چارسدہ منتقل کردیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دیسی ساختہ مواد استعمال کیا گیا۔