عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمت میں اضافہ ۔
گزشتہ ہفتے مسلسل کمی کے بعد عالمی منڈی میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ آج سنگاپور کی نیو یارک مرکینٹائل ایکسچینج میں ستمبر کے خام تیل کے فی بیرل سودے دو سینٹس اضافے کے ساتھ پچاسی ڈالر چالیس سینٹس پر ہوئے جبکہ برنٹ نارتھ سی خام تیل کے فی بیرل سودے تین سینتس اضافے کے ساتھ ایک سو آٹھ ڈالر انتیس سینٹس پر ہوئے۔