کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری عوام آج بھارت کا جشن آزادی یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج مقبوضہ وادی میں کشمیری عوام کی جانب سے مکمل ہڑتال کی جارہی ہے،،سری نگر سمیت پوری مقبوضہ وادی میں مکمل شٹ ڈاؤں ہڑتال کی جارہی ہے، تمام مارکیٹیں، بازار دکانیں بند ہیں،، جبکہ تعلیمی اداروں میں بھی ہڑتال کی وجہ سے آج چھٹی کا سماں ہے،،سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر ہے،، بھارتی فوجی اہلکاروں کا گشت بھی وادی میں جاری ہےمقبوضہ وادی میں اس وقت کرفیو کی صورتحال ہے،،کٹھ پتلی حکومت نے وادی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے،، جبکہ حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت رہنماؤں کو گھروں پر نظر بند کردیا گیا ہے،تاہم وادی کے مختلف مقامات پر مسئلہ کشمیرکے مختلف پہلوؤں اور بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی جبر و استبداد کو اجاگر کرنے کیلئے احتجاجی ریلیوں اور دیگر مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے،،