نواز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو پیغام پہنچایا اور بھارت کے یوم آزادی پر انہیں مبارک باد دی
وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو پیغام بھیجا ہے، وزیراعظم نواز شریف نے نریندر مودی کے نام اپنے پیغام میں بھارتی ہم منصب کو بھارت کے یوم آزادی پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چودہ اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کو مبارکباد کا پیغام بھجوایا تھا۔