بھارت کی فوجی جارحیت کے بعد آبی جارحیت ، دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا
قصور میں اس وقت گنڈا سنگھ کے مقام سے 55ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے۔ پانی کی سطح19فٹ تک پہنچ گئی ہے جس سے 3ہزار ایکڑ رقبہ زیرآب آ گیا اور کئی ایک فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ بھارت نے دریائے ستلج میں بھاکرا ڈیم سے پانی چھوڑا جو پانچ دیہات میں داخل ہو گیا، ان میں مستے کے،بھکی ونڈ ،کٹی کلنجر ،بستی کمال پورہ سمیت دیگر شامل ہیں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو عملہ سیلاب میں گھرے متاثرین کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچا رہے ہیں،،متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی تلوار پوسٹ پر قائم کیمپوں میں امداد نہیں پہنچ رہی اور ضلعی انتظامیہ بھی اس حوالے سے لاعلم دکھائی دے رہی ہے۔