سندھ سے تعلق رکھنے والے متاثرین آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا کے مصداق دوہرے عذاب میں مبتلا ہو گئے
رونتی کچے گھوٹکی میں سیلابی پانی کے باعث نقل مکانی کر کے آنے والے متاثرین کے لیے سانپ دہشت کی علامت بن گئے ہیں ، سیلاب متاثرین درختوں اور کھمبوں پر چڑھ کر جان بچانے پر مجبور ہو گئے، متاثرین کے مطابق وہ اپنی مدد آپ کے تحت پانی سے گزر کر نقل مکانی کر رہے ہیں اور دریا میں بڑی تعداد میں سانپ موجود ہیں، اب تک سانپوں کے ڈسنے سے تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشتیاں فراہم نہیں کی جا رہیں۔ انہیں سخت دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ان کی فوراً مدد کریں۔
چترال کے بالائی علاقے تحصیل ملکہو کا ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی دیگر علاقوں سے رابطہ بحال نہ ہو سکا، جونہائی وادی میں دریا سے مزید ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ موژگال نالے میں آنے والے سیلاب نے سب کچھ تباہ کر دیا۔
چترال کے بالائی علاقے تحصیل ملکہو میں حالیہ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، ملکہو میں ایک ماہ کے دوران 19 افراد لقمہ اجل بنے، سیلاب نے رابطہ سڑکیں اور پل بھی تباہ ر ڈالے، جنت کا ٹکرا کہلانے والی جونہائی وادی کو سیلاب نے ملیامیٹ کر ڈالا ہے، وادی سے مزید ایک شخص کی لاش نکال لی گئی ، موژگول نالے میں آنے والے اونچے درجے کے سیلاب نے دونوں جانب پر تعمیرشدہ مکانات اپنی لپیٹ میں لے لئے ہیں،حالیہ سیلاب سے کئی گھر، سیکڑوں ایکڑ زیرکاشت اراضی، فصلیں، آبپاشی کی نہریں اور پینے کے پانی کی پائپ لائن سمیت سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔