افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں خسرے کی وبا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 3 سے تجاوز کرگئی
اقوام متحدہ کے مطابق یہ خسرے کی وبا اس سال کے آغاز سے پھیلنا شروع ہوئی اور صرف ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ہی اب تک بیس ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ اس وبائی مرض کے باعث تین سو بیس افرا دہلاک ہوچکے ہیں،،رپورٹس کے مطابق جمہوریہ کانگو کے صوبے کاتانگا میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، دو ہزار تیرہ میں اس صوبے میں تقریباً ساڑھے نو ہزار افراد جبکہ 2014ء میں بارہ ہزار شہریوں میں خسرے کی نشاندہی ہوئی تھی۔ اقوام متحدہ کے مطابق جمہوریہ کانگو میں صورتحال کافی پریشان کن ہو چکی ہے۔