موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد پنجاب میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔
پنجاب میں موسم گرما کی ڈھائی ماہ سے زائد کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ طویل چھٹیاں گزارنے کے بعد بچے اداس چہر ے لیے سکول آتے دکھائی دئیے جبکہ چھٹیوں کے بعد پہلے روز سکولوں میں طلبہ کی حاضری بھی معمول سے کم رہی۔ لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے گرمیوں کی چھٹیوں کے سلسلے میں پچیس مئی سے چودہ اگست تک بند کئے گئے تھے۔ سکول کھلنے سے گلیوں، بازاروں ، سڑکوں اور تعلیمی اداروں کی رونقیں لوٹ آئیں۔ بچے سکول وینز،بسوں اور والدین کے ہمراہ سکولوں کو جاتے نظر آئے۔ سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے باہر طلباء ، طالبات اور والدین کا رش رہا۔ محکمہ تعلیم نے سکولوں کی صفائی کے انتظامات کیلئے عملے کو ایک دن پہلے ہی طلب کرلیا تھا۔ تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔