پاکستان نے اپنا یوم آزادی کشمیریوں کے نام کیا تو بھارتی وزیراعظم کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔
ہزاروں مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے بھارتی وزیراعظم یوم آزادی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف زہر اگلتے رہے، اپنی تقریر کے دوران نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان پر گھناؤنے الزامات لگا دئیے، جبکہ بھارت کو معصوم ریاست قرار دے دیا، اپنے ہی ملک میں اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام اور انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والے مودی کا کہنا تھا کہ بھارت میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، مودی یہ بھول گئے کہ ان کے اپنے ملک میں خواتین کی عزتیں محفوظ نہیں، اقلیتوں کے خلاف تعصب برتا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کے خلاف مظالم کیلئے بھارتی فوج کو کھلی چھٹی دینے والے بھارتی وزیراعظم نے دھمکی آمیز لہجے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں تحریک جدوجہد آزادی کے متوالوں مخاطب کیا کہا کہ نوجوان آزادی کی تحریک چھوڑ دیں، یہی نہیں بھارتی وزیراعظم اپنے عوام کو بلوچستان، گلگت اور آزاد کشمیر سے متعلق من گھڑت کہانیاں بھی سناتے رہے،