قندیل بلوچ قتل کیس: مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لئے بھی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق حق نواز نے مقتولہ قندیل بلوچ کے پاؤں پکڑے جبکہ وسیم نے گلا دبایا۔ قندیل بے ہوش ہونے کی وجہ سے مزاحمت نہ کرسکی، قتل کے وقت ٹیکسی ڈرائیور باسط کو کھانے کے بہانے ہوٹل بھجوادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان قندیل بلوچ کے دل کی دھڑکن اورسانسیں بند ہونے کے بعد جائے واردات سے روانہ ہوئے۔ دوسری جانب ٹیکسی ڈرائیور باسط اور رشتہ دارظفر کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرآج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ ادھر پولیس نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لئے بھی خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس میں نامزدگی کے بعد سے مفتی عبدالقوی کا فون بھی بند ہے۔