پی آئی اے کے مطیع اللہ اور وقار ملک نے پیرس کے چارلس ڈی گال ائر پورٹ پر یوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کر کے نئی تاریخ رقم کر دی
پی آئی اے کے مطیع اللہ اور وقار ملک نے پیرس کے چارلس ڈی گال ائر پورٹ پر یوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کر کے نئی تاریخ رقم کر دی .
پیس ( ( صاحبزادہ عتیق سے )پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک کسی ائرپورٹ پر یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس کے چارلس ڈیگال ائر پورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ائر لائین کے مطیع اللہ خان اور وقار ملک کی طرف سے جشن یوم آزادی بھرپور طریقے سے منایا گیا۔ پی آئی کے کاؤنٹر کو پاکستان کے جھنڈوں اور سبز اور سفید غباروں سے سجایا گیا۔
پی آئی اے کی فلائٹ سے پاکستان جانے والے مسافروں میں مٹھائی بانٹی گئی۔ اور یوم آزادی کے حوالے سے پی آئی کے کریو ، عملے کے ارکان اور مسافروں نے مل کر کیک بھی کاٹا ۔
اس پر مسرت موقع ہر مسافروں اور عملے کے ارکان نے وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہیرس کے ائر پورٹ ہر یوں محسوس ہورہا ہے کہ جیسے ہم یوم آزادی پاکستان اپنے گھر پاکستان میں منارہے ہیں۔ پی آئی کے کاؤنٹر کو سبز ہلالی پرچموں اور رنگوں سے سجا دیکھ کر دلی مسرت ہورہی ہے اور پاکستان جانے کی خوشی دوبالا ہوگئی ہے۔ چارلس ڈیگال ائر پورٹ سے سفر کرنے والے دنیا بھر کے مسافر پی آئی اے کے کاؤنٹر کو جھنڈوں اور رنگوں سے سجا دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کررہے تھے۔ پاکستانی کمیونٹی نے پی آئی اے کے جنرل مینیجر پسنجر عامر بشیر ، کنٹری مینیجر سید عمران ہاشمی ، اسٹیشن مینیجر مطیع اللہ خان اور کی ایس اے ممتاز بزنس مین وقار احمد ملک کو اس زبردست تقریب پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔