پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے قائد اور اقبال کے پاکستان میں قانون کی عملداری یقینی بنانا ہو گی:سابق وزیراعظم نواز شریف
مزار اقبال پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے قائد اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانا ہے تو قانون پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔۔۔قائد ملت کی شہادت کے بعد ہم نے قانون کو نظرانداز کردیا ۔۔جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ قائد کا پاکستان ٹوٹ گیا ۔۔۔ہم نے بچے کھچے ملک میں بھی انتشار دیکھا ۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابھی تو ہماری حکومت کا ایک سال رہتا تھا لیکن ہم نے چار سالوں میں اپنا ایجنڈا پورا کیا ہے۔۔ امن قائم کیا مسائل حل کیے ہیں۔۔ لوڈ شیڈنگ کا بھی خاتمہ کریں گے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں یوم ازادی کے موقع پر اس بات کا عزم کرنا ہوگا کہ پاکستان کو ایسا بنائیں جس کا خواب اقبال نے دیکھا اور قائداعظم نے تعبیر دی