سوشل میڈیا پر سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کوئی ذاتی اکاؤنٹ نہیں ہے۔فیس بک،،ٹوئیٹر یا سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے : ترجمان چوہدری نثار علی خان
سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے ترجمان محمد اسلم شاہد کے مطابق چوہدری نثار کا سوشل میڈیا پر کوئی ذاتی اکاؤنٹ نہیں ہے،، سابق وزیرداخلہ کے بیانات کے اجرا اور تشہیر کے لیے صرف پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا جیسے مصدقہ ذرائع ابلاغ ہی بروئے کار لائے جاتے ہیں،،مختلف سوشل میڈیا پر سابق وزیرداخلہ کے نام سے جعلی اکاؤنٹس کا بنایا جانا اور ان سے من گھڑت بیانات کا منسوب کیا جانا غیر اخلاقی اور افسوس ناک ہے