کراچی میں منگھو پیر کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پرچھاپامارا تو دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی

کراچی میں منگھو پیر کے علاقے میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پرچھاپامارا تو دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں سے ایک کی شناخت دانیال کےنام سےہوئی ہےسول اسپتال کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی عمر شاہد نے بتایا کہ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم کے مفتی شاکر گروپ سےہے اسی گروپ کے ملزمان کو مچھر کالونی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس اہل کاروں کےقتل میں دہشت گرد تنظیم کے تین گروہ کام کررہےہیں جن میں مفتی شاکراورانصارالشریعہ شامل ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ابوالحسن اصفہانی روڈاورکورنگی میں پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں مفتی شاکرکا گروپ ملوث ہے۔ سائٹ ایریا،بہادرآباداورعزیزآبادمیں ڈی ایس پی ٹریفک حنیف خان اوران کےمحافظ کی ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم تنظیم انصار الشریعہ ملوث ہے،