ہالی وڈ کی کامیڈی ڈرامہ فلم"لوگان لکی"ریلیز کے تیار ہے، فلم اٹھارہ اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ہدات کار اسٹیون سوڈربرگ کی اس فلم کی کہانی دو بھائیوں سے متعلق ہے جو امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں کار ریس کے دوران ڈکیتی کا منصوبہ بناتے ہیں۔
سالانہ کار ریس کی کمائی لوٹنے کے لیے دونوں بھائی پیشہ ورمجرم کی مدد لیتے ہیں اور اسے جیل سے فرار کرواتے ہیں، فلم میں ہالی وڈ کے معروف اداکار ڈینئل کریگ، چیننگ ٹیٹم ،کیٹی ہومز اور کیتھرین واٹرسٹون اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔کامیڈی سے بھرپور فلم"لوگن لکی"اٹھارہ اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔