غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کےلیے ثالث کا کردار ادا کرے گا
سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے عراق سرگرم ہوگیا، غیرملکی میڈیا کے مطابق عراقی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کےلیے ثالث کا کردار ادا کرے گا،عراقی وزیر داخلہ قاسم العراجی نے بتایا کہ ہمارے دورہ سعودی عرب کے درمیان سعودی حکام نے ہم سے ایسا کرنے کا کہا کیونکہ وہ ایران سے کشیدگی ختم کرنا چاہتے ہیں، دوسری جانب ایرانی وزیراخلہ عبدالرضا نے بھی سعودی عرب کے ساتھ بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ عراق کی ثالثی کی خبروں پر سعودی عرب کا موقف سامنے نہیں آیا۔